خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Tuesday, February 2, 2016 خبر کوڈ : 61823
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
مسجد میں تبلیغ بہت زیادہ مؤثر ہے
سماجی: ایران کے شہر زاہدان کے امام جمعہ نے کہا مسجد میں تبلیغ بہت زیادہ مؤثر ہے انہوں نے کہا مساجد کے پیش نمازوں کو مومنین سے اخلاق اور کشادہ روی سے پیش آنا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباسعلی سلیمانی نے شہر زاہدان میں پیش نمازوں کی ورکشاپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مسجد میں تبلیغ بہت زیادہ موثر اور اثر گذار ہے۔

انہوں نے مزید کہا رافت اور مہربانی خدا کی صفات ہیں یہ صفات پیغمبر اسلام(ص) میں بھی پائی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا پیغمبر اکرم(ص) مجسمہ رحمت تھے وہ کسی کو اپنے سے دور نہیں کرتے تھے بلکہ انہوں نے اپنے آپ کو لوگوں کو ہدایت و رہنمائی کیلئے وقف کررکھا تھا۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا پیغمبر اسلام(ص) اپنی امت کی ماں باپ کی طرح عزت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا علماء کرام مساجد کے خطاب کو اپنے دلوں کو مومنین کے لئے نرم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہمیں پیغمبر اکرم(ص) کے اخلاق حسنہ کی اتباع کرنی چاہئے اور مسجد میں ہمارا اخلاق اس طرح ہونا چاہئے کہ کوئی ہم سے رنجیدہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا رسول خدا(ص) تمام مشکلات کا سامنا خندہ پیشانی سے کرتے تھے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا کرتے وقت ان کی سیرت پر عمل کرنا چاہئے۔

519631

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں