خبرگزاری شبستان

جمعه ۳۰ تیر ۱۳۹۶

الجمعة ٢٧ شوّال ١٤٣٨

Friday, July 21, 2017

وقت :   Monday, February 15, 2016 خبر کوڈ : 62160

کتاب﴿حضرت زینب کبریٰ﴿س﴾ کے حالات زندگی پرایک نظر﴾ کی اشاعت
خبررساں ایجنسی شبستان: سید ہاشم رسولی محلاتی کی تالیف کتاب﴿ حضرت زینب کبری ﴿س﴾ کے حالات زندگی پرایک نظر﴾ کا تیرہواں ایڈیشن شائع ہوا ہے کہ جسے بوستان کتاب پبلیکشینز نے شائع کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارکی رپورٹ کےمطابق حضرت زینب سلام اللہ علیہا ایک صابرہ،شجاع اورعالمہ خاتون تھیں کہ جن کی عقلمندی، شجاعت اورصبروشکیبائی کے سامنے مرد بھی سرتسلیم خم ہیں؛ وہ خاتون کہ جب خطبہ کہتی تھیں تو گویا علی مرتضیٰ علیہ السلام محوگفتگو ہیں اورجب خاموشی اختیارکرتی تھیں تو گویا فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ہے۔

مولف نے اس کتاب کی ابتداء میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے نام اوران کی کنیت کے بارے میں ایک مختصربحث کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لغت میں زینب کا معنیٰ خوبصورت درخت ہے اورممکن ہے کہ یہ ﴿زین﴾ اور﴿اب﴾ کا مخفف ہو؛یعنی باپ کی زینت۔ روایات میں آپ کو عقلیہ یا عقلیہ بنی ہاشم یعنی اپنے خاندان میں بے مثال اورگرانقدرخاتون، کا لقب دیا گیا ہے اورآپ کی کنیت ام عبداللہ اورام کلثوم ہے۔ بنا بریں حضرت زینب،ام کلثوم کبری ہیں اورآپ ک بہن ام کلثوم صغری ہیں۔ اس کے بعد مولف نے آپ کے بچپن،عبداللہ بن جعفرسے آپ کی شادی اورشوہرکی شخصیت کے بارے میں مطالب تحریرکیے ہیں۔ اس کے بعد کوفہ میں چارسال تک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سرگرمیوں کے بارے میں مطالب تحریرکیے ہیں۔ مولف نے اس بحث کے ضمن میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے  مختلف فضائل منجملہ عبادت، جانثاری،اوردین کی راہ میں جہاد،فصاحت وبلاغت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

آیت اللہ رسولی محلاتی نےاس کتاب میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کےکربلا کے تاریخی سفر کے بارے میں مطالب تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت کا تعارف کروانےکا بہترین ذریعہ یہی کربلا کا تاریخی سفر ہے اوراس کے بعد واقعہ طف اورپھرآپ کا کوفہ اورشام میں پھیرایا جانا اوراسیری کے واقعہ کو تحریرکیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں علی علیہ السلام کی بیٹی کی غیرمعمولی عظمت کا تعارف ہوتا ہے۔

523549

 


 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام انصاریان:

ایمان و تقوا اقوام عالم کی گمشدہ چیز ہے

سماجی: ایران کے نامور خطیب اور عالم دین حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا مکمل دین اور تمام انبیا کی بعثت ایمان اور تقوا کی بنیاد پر ہے اور اقوام عالم کی گمشدہ چیز بھی ایمان اور تقوا ہے اگر آپ کسی خاندان شخص یا معاشرے میں ایمان اور تقوا نا پایا جاتا ہو تو سمجھ لو کہ وہ خاندان، شخص یا معاشرہ گمراہ ہوجائے گا۔

منتخب خبریں