خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۵ مهر ۱۳۹۸

الخميس ١٨ صفر ١٤٤١

Thursday, October 17, 2019

وقت :   Wednesday, February 17, 2016 خبر کوڈ : 62218

اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری بطروس غالی انتقال کرگئے
بین الاقوامی: اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری بطروس غالی مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ان کی عمر 93 سال تھی۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ گارڈین کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکرٹری بطروس غالی 1992 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب کئے گئے اور پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔

وہ اس دور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بنے جب مشرق وسطی شدید بحران سے گذر رہا تھا۔ ان کے دور کا سیاہ ترین باب روانڈا میں قتل عام تھا۔ ان کی موت کا اعلان اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل نے گذشتہ روز کیا اور ان کے احترام میں اقوام متحدہ کے کارکنوں نے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور مصر کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے میں بطروس غالی نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

وہ براعظم افریقہ کے پہلے شخص تھے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بنے ان کے بعد کوفی عنان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔ وہ قاہرہ کے مسیحی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

وہ 1977 میں مصر کے وزیرخارجہ بھی بنے تھے۔

524255

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں