خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Friday, March 25, 2016 خبر کوڈ : 62545

ایران کے صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
شبستان نیوز ایجنسی:  ایران كے صدر حسن روحانی وزیر اعظم نواز شریف كی دعوت پر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

شبستان نیوز ایجنسی: ایرانی صدر حسن روحانی 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم نوازشریف نے ایرانی صدر کا نورخان ایئربیس پر پرتپاک اسقتبال کیا گیا اور انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اس موقع پر ایرانی كابینہ كے اراكین و دیگر اعلیٰ حكام اور تاجروں كا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان كے ان کے ہمراہ ہے۔

اسلام آباد میں اپنے قیام كے دوران حسن روحانی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف كے ساتھ ملاقاتیں كریں گے جن میں پاكستان اور ایران كے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور بالخصوص ایران پر عائد پابندیاں  ہٹائے جانے كے بعد تعاون میں  اضافے كے امكانات سمیت تمام اہم امور  زیر غور آئیں  گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر كے دورے سے دونوں  ممالک كے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے جب کہ ایرانی صدر کے دورے میں علاقائی و عالمی امورپر بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے ایران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كا یہ پہلا دورہ پاكستان ہے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں