خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Friday, March 25, 2016 خبر کوڈ : 62546
حسن روحانی:
ایران پاکستان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ایک نئے دور کا سنگ بنیاد رکھیں
خبررساں ایجنسی شبستان: اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے ساتھ مساوی تعلقات ایرانی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان اور ایران کیلئے تاریخی موقع ہے کہ وہ دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ایک نئے دور کا سنگ بنیاد رکھیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان: اپنے دورے سے قبل پاکستانیوں کے نام جاری پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی تعلقات ہیں، سکیورٹی کے ایشو پر بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے خصوصی عقیدت رکھتی ہے، ایران دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔ ایران کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی پوری دنیا میں خوفناک بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس سے سب سے زیادہ اسلامی دنیا متاثر ہوئی ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے سے تنازعات جنم لیتے ہیں، مسلسل عدم استحکام سے خطے میں انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ ملا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تشدد پر مبنی پالیسیاں خود ان کے بنانے والوں کے گلے پڑ چکی ہیں، پُرتشدد پالیسیاں رنگ، نسل اور جغرافیہ کو نہیں دیکھ رہیں، یہی وجہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے اب کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کیلئے تاریخی موقع ہے کہ وہ دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے ایک نئے دور کا سنگ بنیاد رکھیں۔ ایران توقع رکھتا ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں وسعت آئے گی، دونوں ملکوں کے عوام اپنی قیادت سے توقع رکھتے ہیں کہ خطے کو خوشحال اور مضبوط بنانے کیلئے عملی کردار ادا کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب ممنون حسین، وزیراعظم اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

صدر ممنون حسین ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت دیں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف صدر روحانی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔

ایرانی صدر چھبیس مارچ کو دانشوروں کے اجتماع سے خصوصی خطاب کریں گے اور اسی روز ہی دورے کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں