خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Wednesday, April 13, 2016 خبر کوڈ : 62819

ایرانی صدر کا ترکی کا دورہ
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اسلامی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہورہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون کونسل کے سربراہان کے 13ویں اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات ترکی روانہ ہورہے ہیں۔

ایرانی صدر کے دفتر سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون کونسل کے سربراہان کا 13واں اجلاس 14 اپریل 2016 کو ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں منعقد ہورہا ہے۔

ایرانی صدر اس اجلاس میں خطاب بھی کریں گے۔ وہ اس اجلاس کے دوران مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کے حقوق کے دفاع کیلئے اسلامی تعاون کونسل کی تاسیس 1962 میں ہوئی تھی۔ دنیا کے چار براعظموں سے اس کونسل کے 57 ممبر ہیں۔

اس کونسل کا اجلاس ہر تین سال بعد ہوتا ہے اس سال اس کونسل کا 13واں اجلاس ترکی کے ثقافتی شہر استنبول میں منعقد ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ اسلامی تعاون کونسل کے سربراہان کے اجلاس سے پہلے اس کونسل کے ممبر ممالک کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کی ہے۔

535979

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں