خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Monday, May 23, 2016 خبر کوڈ : 63372

امام زمانہ(عج) کا انتظار افضل ترین عبادت ہے
سماجی: حجت الاسلام طواف نے کہا امام زمانہ(عج) کا انتظار افضل ترین عبادت ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نامور عالم دین حجت الاسلام طواف نے گذشتہ شب امام زمانہ(عج) کی ولادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کہا امام زمانہ(عج) کا انتظار افضل ترین عبادت ہے۔

انہوں نے کہا البتہ اس چیز کی طرف توجہ دینی چاہئے کہ صرف انتظار عبادت کی حیثیت نہیں رکھتا ایسا انتظار عبادت ہے جو عمل کے ساتھ ہو۔ منتظر امام زمانہ(عج) اپنے اعمال کے ذریعے حضرت کا انتظار کرتا ہے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ جاتا بلکہ اپنے اعمال کے ذریعے امام زمانہ(عج) کے ظہور کی راہ ہموار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا حضرت امام زمانہ(عج) کے منتظرین کی بہت سی ذمہ داریاں ہیں جن میں سے سب سے پہلی ذمہ داری تقوی اختیار کرنا ہے اس لئے کہ متقی انسان ہی امام زمانہ(عج) کا منتظر کہلانے کا حق رکھتا ہے جبکہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے والا اور صرف دعا کرنے والا حقیقی منتظر نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ امام زمانہ(عج) ہماری طرف توجہ فرماتے ہیں اور جو بھی توسل ان کی ذات سے کیا جاتا ہے آپ بارگاہ خداوندی میں ہمارے لئے دعا کرتے ہیں اسی لئے آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہر سال امام زمانہ(عج) سے توسل کی محافل میں روز بروز اضافہ ہی ہورہا ہے۔

حجت الاسلام طواف نے کہا یہ اس چیز کی دلیل ہے کہ حضرت امام زمانہ(عج) کی ہم پر خصوصی نظر کرم ہے۔

545813

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں