خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Thursday, June 9, 2016 خبر کوڈ : 63599
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
مستحقین کیلئے دسترخوان بچھانے کا ثواب حج کے برابر ہے
سماجی: آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے کہا مستحقین کو کھانا کھلانے کا غیرمعمولی ثواب ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق زاہدان کے امام جمعہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے غرباء و مساکین اور مستحقین کیلئے دسترخوان بچھانے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا جو لوگ مستحق افراد کیلئے دسترخوان بچھاتے ہیں بارگاہ خداوندی میں ان کے لئے غیرمعمولی اجر و ثواب ہے۔

انہوں نے امداد کمیٹی کی طرف سے 400 افراد کیلئے سجائے گئے دسترخوان کے بارے میں کہا کمیٹی کے تمام افراد اور جن لوگوں نے اس دسترخوان میں کسی بھی حوالے سے تعاون کیا ناصرف قابل ستایش ہیں بلکہ بارگاہ خداوندی میں عظیم اجر و ثواب کے مستحق ہیں۔

انہوں نے سیرت رسول اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مساکین اور معاشرے کے نچلے طبقے کے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا بھی اجر و ثواب کا مستحق ہے۔

آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے کہا پرہیزگار اور متقی انسان سب فقرا کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تو گویا وہ فخر محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے فقرا اور مساکین کو کھانا کھلانے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اسلام تمام انسانوں کو ایک خاندان کی مانند سمجھتا ہے یہ اسلام نے بلا تفریق مذہب و ملت کے انسانوں کو کھانا کھلانے کی تلقین کی ہے۔

549839

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں