خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Saturday, June 11, 2016 خبر کوڈ : 63612
آیت اللہ محمد رضا ناصری:
ماہ مبارک رمضان،تہذیب نفس کا بہترین موقع ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےشہریزد کے امام جمعہ نے ثقافت پرعدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عہدیداروں کو معاشرے کی ترقی کے لیے ثقافت کو اہمیت دینی چاہیے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ یزد کی رپورٹ کےمطابق امام جمعہ یزد آیت اللہ محمد رضا ناصری نے ١۰جون کو یزد شہرکی نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی بندگی اورمادیات سے نجات کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قرب کے لیے روزہ کو واجب قراردیا ہوا ہے تاکہ انسان اپنی نفسانی خواہشات سے دوری اختیارکرکے اس کا قرب حاصل کرسکے۔

امام جمعہ یزد نے کہا ہےکہ ثقافتی انقلاب کونسل کی تشکیل کا مقصد حقیقی اسلام کی ثقافت کی ترویج کرنا ہے لیکن اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکہ مکتب تشیع میں کسی شخص کو اپنی دینی اقدارسے غافل نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ ہمارے اسلامی معاشرے میں سیاست سمیت ہرچیز کو دین ،مذہب اوراسلامی اقدارکےتابع ہونا چاہیے اوراسی سیاسی آزادی کی ہی اہمیت ہےکہ جو اخلاق اورمذہبی اعتقادات کے ہمراہ ہو۔

آیت اللہ ناصری نےحضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کی مناسبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا اسلام کی ایک عظیم خاتون تھیں۔

550061

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں