خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Tuesday, June 28, 2016 خبر کوڈ : 63833
آیت اللہ سید احمد خاتمی:
ولی خدا کے بغیرمعاشرہ روح کے بغیر جسم کی مانند ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: تہران کےایک امام جمعہ نے کہا ہے کہ اگرمومنین اپنے دین اورولی کی خاطرقربانی دینے کے لیے تیارنہ ہوں تو وہ معاشرہ روح کے بغیرجسم کی مانند ہوتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ایک امام جمعہ آیت اللہ سیدا حمد خاتمی نے ۲١ماہ مبارک رمضان کو آستان  مقدس حضرت عبدالعظیم الحسنی علیہ السلام میں شب قدر کے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت پرتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبہائے قدر گناہوں سےتوبہ کرنے اوراللہ تعالیٰ کی جانب پلٹنےکا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ شبہائے قدرمیں مومنین اللہ تعالی اورامیرالمومنین علی علیہ السلام سے عشق ومحبت اورآخرکارولایت سے عشق کو پیش کرتے ہیں۔

تہران کے امام جمعہ نے امیرالمومنین علی علیہ السلام کے اللہ تعالیٰ کے ساتھ عشق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امیرالمومنین علی علیہ السلام اس طرح اللہ کےعاشق تھے کہ آپ کے پاس جو کچھ ہوتا اسے اللہ کی راہ میں خرچ کردیا کرتے تھے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے اس مطلب کہ ولی خدا،انسان کے بدن پرسرکی مانند ہےاوراگر سربدن سے جدا ہوجائے تو جسم میں روح نہیں رہتی ہے،کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمومنین اپنے دین اورولی کے لیے قربانی دینے کے لیے تیارنہ ہوں تو وہ معاشرہ روح کے بغیر بدن کی طرح ہوجاتا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نےمزید کہا ہے کہ ولی خدا کی راہ میں انسان کوصبرسے کام لینا چاہیے اوربہت سی خوشیوں اورسہولتوں اورخصوصا گناہوں سےاجتناب کرنا ہوگا۔ اگرانسان اللہ تعالیٰ کی خاطرگناہ کو ترک کردیتا ہے توبے شک اسے ایمان کی حلاوت عطا ہوگی۔

554489

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں