خبرگزاری شبستان

جمعه ۲۹ تیر ۱۳۹۷

الجمعة ٨ ذو القعدة ١٤٣٩

Friday, July 20, 2018

وقت :   Wednesday, July 20, 2016 خبر کوڈ : 64082

کتاب ﴿امام مہدی﴿عج﴾ اورغیب کی خبروں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کے خطابات﴾ کی اشاعت
خبررساں ایجنسی شبستان:کتاب جمکران پبلیکیشنز کےتوسط سےعنقریب کتاب﴿امام مہدی ﴿عج﴾ اورغیب کی خبروں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کے خطابات﴾ شائع کی جارہی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے مسجد مقدس جمکران کے تعلقا ت عامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کتاب جمکران  پبلیکیشنز کے توسط سےعنقریب کتاب﴿امام مہدی ﴿عج﴾ اورغیب کی خبروں کے بارے میں سید حسن نصراللہ کے خطابات﴾ شائع کی جارہی ہے۔

یہ کتاب میں ۲۰١۴ء کے محرم الحرام کے عشرے کے دوران سید حسن نصراللہ کے خطابات  پر مشتمل ہے اوراس میں ظہور کی علامات اور شیعوں اوران کے دشمنوں کےمختلف اقدامات کی آفات سے آگاہی کے مطالب بھی موجود ہیں اورلبنان کے دارالمودہ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے محمد حسین مرکبی نے اس کا ترجمہ کیا ہے۔

انہوں نےمحرم الحرام کی پانچویں،ساتویں اورنویں راتوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آخرالزمان سے مربوط روایات کے بارے میں ہمیشہ بہت زیادہ بحثیں ہوتی رہی ہیں تاہم ان حالیہ سالوں کے دوران خطے کے تیزی سے بدلتے ہوئےحالات کی وجہ سے یہ بحث عام لوگوں تک پہنچ چکی ہے۔

اس کتاب میں آیا ہے کہ میں یہ بات کرنا بھول گیا ہوں کہ بعض افراد نہ تو درس پڑھتے ہیں،نہ پڑھاتے ہیں،نہ کام کرتےہیں،نہ جہاد کرتے ہیں اورنہ ہی قربانی دیتے ہیں بلکہ دن رات ظہورکی علامات کے مطالعے میں مصروف ہیں۔ بہت اچھا،ماہرین کو ان علامات پرکام کرنا چاہیے لیکن کیا ہم سب یہ کام کرنا شروع کردیں؟ ہمارے سامنے کام،ذمہ داری،شرعی فریضہ،چیلنجز اورکئی قسم کے خطرے موجود ہیں۔ ہمارا جوبھی مستقبل ہو ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ اپنے شرعی فریضے پرعمل کریں۔ یہ امام حسین علیہ السلام کا کربلا میں ایک اہم ترین درس تھا۔

559843

 

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ خاتمی:

اس وقت تہران میں چادرشعائراللہ کی تعظیم کا مصداق ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ خاتمی نےشیعوں کی خصوصی مناسبتوں کےبارے میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ عزت وقدردانی کا راز یہ ہےکہ اہل بیت علیہم السلام کہیں فراموش نہ ہوجائیں، درحقیقت ہمارے ائمہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہیں لہذا ان پرتوجہ دینی چاہیے۔

منتخب خبریں