خبرگزاری شبستان

چهارشنبه ۲۶ مهر ۱۳۹۶

الأربعاء ٢٨ المحرّم ١٤٣٩

Wednesday, October 18, 2017

وقت :   Tuesday, August 23, 2016 خبر کوڈ : 64526

ایران کے شہر زنجان میں کتاب میلے کا افتتاح
سماجی: 23 اگست 2016 کو شہر زنجان میں 8ویں کتاب میلے کا افتتاح ہوا ہے اس کی افتتاحی تقریب میں وزیر ثقافت کے معاون اور مقامی سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صوبہ زنجان کے ادارہ ثقافت کی کوششوں سے شہر زنجان میں کتابوں کی 8ویں نمائش کا افتتاح ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس کتاب میلے میں ملک بھر سے 236 پبلشرز شرکت کررہے ہیں اور مختلف موضوعات پر کتابوں کیلئے 200 بک اسٹال لگائے گئے ہیں۔

کتابوں کی اس نمائش کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں مطالعہ کی ثقافت کی ترویج اور لوگوں کو ان کی مورد نظر کتب کی فراہمی ہے۔

اس کتاب میلے میں مختلف موضوعات پر بڑی مقدار میں کتب رکھی گئی ہیں اس نمائش میں موجود تمام کتب رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ اس نمائش کا افتتاح 23 اگست 2016 کو ہوا ہے اور اس کا دورانیہ ایک ہفتہ ہے۔

568132

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ جعفر سبحانی:

جوانی میں علم و دانش کے حصول پر توجہ دینی چاہئے

سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا جوانی کے زمانے میں علم و دانش حاصل کرنے اور تالیف و تصنیف پر زیادہ توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا اس عمر میں زیادہ مطالعہ اور علمی مباحثہ کرکے اسے لکھنا چاہئے کیونکہ اس زمانے کا علم بڑھاپے میں انسان کے لئے روشن چراغ کی طرح ہوتا ہے۔

منتخب خبریں