خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۵ شهریور ۱۳۹۸

الاثنين ١٧ المحرّم ١٤٤١

Monday, September 16, 2019

وقت :   Thursday, September 1, 2016 خبر کوڈ : 64687
حجة الاسلام حسن روحانی:
امام جواد﴿ع﴾ نےتشیع کےعلمی اورسماجی مکتب کو جلا بخشا تھا
خبررساں ایجنسی شبستان:ایران کے شہربابل کےامام جمعہ نے کہا ہے کہ حضرت امام جواد علیہ السلام نے تشیع کےعلمی اورسماجی مکتب کو ایک خاص جلا بخشا ہے اورکئی شاگروں کی تربیت کرکے اس دوراورموجودہ دورکی ضرورتوں کا جواب دیا تھا۔

امام جمعہ زابل حجة الاسلام حسن روحانی نے یکم ستمبرکو ساری میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگارسے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ امام جواد علیہ السلام کی شہادت شیعوں کے لیےایک بہت بڑی مصیبت شمارہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت کی بہت زیادہ برکات تھیں اوراپنے والدگرامی کی شہادت کے بعد نوجوانی میں ہی امامت کے عہدے پرفائز ہونے کی بہت زیادہ برکات تھیں۔

حجة الاسلام روحانی نےکہا ہےکہ شیعوں کا یہ عقیدہ ہے کہ آپ نے انتہائی احسن انداز میں اپنی ذمہ داری کو انجام دیا تھا اوراپنی عظیم کوششوں کے ساتھ تاریخ اسلام میں ایک عظیم حرکت کوایجاد کیا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اس دورکے دانشوروں نے امام علیہ السلام سے سوالات کیے تھے اورآپ نے انتہائی احسن انداز اورصاف زبان میں ان کے جوابات دیے تھے جس کی وجہ سے بہت سے دانشور حیران وپریشان ہوگئے تھے۔

 امام جمعہ زابل نے کہا ہے کہ امام جواد علیہ السلام لوگوں کی علمی ضروریات کو پورا کیا کرتھے اورآپ نے تشیع کےعلمی اورسماجی مکتب کو ایک عظیم شان وشوکت عطا کی تھی جس کی وجہ سے بہت سےافراد آپ سے حسد کرنے لگے تھے۔

انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ امام جواد علیہ السلام نےمکتب تشیع کے لیےایک عظیم حرکت انجام دی تھی اورآپ نے الہی اورنورانی ثقافت کو پیش کیا تھا۔

570692

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں