خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۲۸ شهریور ۱۳۹۸

الخميس ٢٠ المحرّم ١٤٤١

Thursday, September 19, 2019

وقت :   Saturday, September 10, 2016 خبر کوڈ : 64826
حجة الاسلام ڈاکٹررفیعی:
تشیع کےحقیقی افکارکا سرچشمہ امام محمد باقر﴿ع﴾ کےافکارہیں
خبررساں ایجنسی شبستان:حجة الاسلام ڈاکٹررفیعی نے کہا ہے کہ امام باقرعلیہ السلام نے دین کے اندراوردین سےباہرکی جانب سے ہونے والے حملوں کا مقابلہ کیا تھا اورگمراہ اورمنحرف افکار کے فروغ کا راستہ روکا تھا۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ اصفہان کی رپورٹ کےمطابق حجة الاسلام ڈاکٹرناصررفیعی نے ۹ستمبرکو آران اوربیدگل شہرمیں حضرت محمد ہلال بن علی علیہ السلام کے آستان مقدس پرزائرین کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ امام باقرعلیہ السلام نے مختلف قسم کے واقعات کا مشاہدہ کیا تھا۔ سب سے پہلےاہل بیت علیہ السلام میں سےآپ وہ واحد ہستی ہیں کہ جو چارسال کی عمرمیں واقعہ کربلا میں موجود تھے اورآپ نے قریب سے اس واقعہ کو دیکھا تھا۔ دوسرا یہ کہ آپ کی زندگی میں ابو مسلم خراسانی کےقیام اوربنی امیہ کی حکومت کے بعد بنی عباس کی حکومت کے قیام جیسی عظیم سیاسی تبدیلی کا بھی مشاہدہ کیا گیا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ امام محمد باقرعلیہ السلام اورآپ کے بیٹےامام صادق علیہ السلام نے اس سیاسی کشمکش کے دورسے بھرپور استفادہ کرتے ہوئےتشیع کے حقیقی افکارکی بنیاد رکھی تھی اوراگر آج ہم اپنی کتابوں میں اتنی بڑی تعداد میں احادیث کا مشاہدہ کرتے ہیں تو یہ سب اس ١۹سالہ دور کی برکات ہیں۔آپ نے اس دورمیں جابربن حیان جیسےعظیم شاگردوں کی تربیت کی کہ جو تاریخ بشر کی نامورشخصیت ہے۔

حجة الاسلام رفیعی نےامام محمد باقرعلیہ السلام کے دورکی ثقافتی خصوصیات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہےکہ ثقافتی لحاظ سے آپ کے دور کا کئی جہات سے جائزہ لیا جاسکتا ہےکہ جن میں سے ایک ترجمہ کا دور تھا یعنی عباسی حکومت نے اہل بیت علیہم السلام کے مقام کو کمزورکرنے کے لیے یونانیوں کے افکار اورنظریات کو اسلام میں داخل کردیا تھا۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ امام علی علیہ السلام کے بعد خصوصا واقعہ کربلا کے بعد شیعہ تفکرکی ترویج کا کوئی میدان موجود نہیں تھا۔ بنابریں امام محمد باقر علیہ السلام نے انتہائی بصیرت اورزمانےکی مکمل شناخت کے بعد دین کے دفاع اوراس کی ترویج کی بہت بھاری ذمہ داری کو انجام دیا تھا اورتاریخ گواہ ہےکہ باقرالعلوم کا لقب آپ کی شایان شان ہے۔

572778

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں