خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Wednesday, September 14, 2016 خبر کوڈ : 64919

طلاب کی تہذیب نفس لوگوں کے دلوں کو فتح کرتی اور معاشرے کو بدل کر رکھ دیتی ہے
شبستان نیوز : تہران میں امور مساجد کے آرگنائزر نے کہا ہے کہ اگر طلاب تہذیب نفس رکھتے ہوں تو وہ لوگوں کے دلوں کو فتح کر سکتے ہیں اور معاشرے کے اندر تبدیلی لا سکتے ہیں۔

شبستان نیوز کے شعبہ قرآن و معارف کی رپورٹ کے مطابق تہران میں امور مساجد کے آرگنائزر حجت‌الاسلام سيدمحمدحسين ميرشاه ولد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاب جب بھی حوزہ علمیہ ہمیں تحصیل علم کی غرض سے داخل ہوں تو ان کے پاس ایک الٰہی جذبہ اور الٰہی ہدف اور مقصد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الٰہی جذبہ و ہدف علماء و بزرگان کی عزت و سربلندی کا سبب بنتا ہے۔ علماء کی زندگی سراسر نور و اخلاص سے بھری ہوئی تھی۔ تحصیل علم کے دوران علماء کی سیرت پر اگر طلبہ توجہ دیں تو یہ چیز ان کی دنیوی اور اخروی زندگی کو سنوارنے میں بہت موثر ہو سکتی ہے۔

حجت‌الاسلام سيدمحمدحسين ميرشاه ولد نے کہا کہ آیت اللہ بروجردی اپنے زمانے کے نابغہ انسان تھے۔ وہ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ الٰہی جذبہ اور اعمال میں اخلاص خدا کی رضامندی حاصل کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ آیت اللہ بروجردی اگرچہ اعلیٰ پایے کے فقیہ تھے مگر پھر بھی اپنا محاسبہ نفس کرتے ہوئے ہمیشہ پریشان رہتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میرا کوئی عمل اخلاص سے خالی رہ جائے۔ لہٰذا طلاب کو ہمیشہ تہذیب نفس کی طرف توجہ دیتے رہنا چاہیے۔

573659

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں