خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۶ شهریور ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٨ المحرّم ١٤٤١

Tuesday, September 17, 2019

وقت :   Wednesday, September 14, 2016 خبر کوڈ : 64924
آیت اللہ سبحانی:
دینی طلاب کو علمی مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کرنی چاہئے
سماجی: ایران کے نامور شیعہ عالم آیت اللہ جعفر سبحانی نے کہا دینی طلاب کو مطالعہ اور بحث کے ذریعے علمی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے 14 ستمبر 2016 کو مسجد اعظم قم میں اصول فقہ کے درس خارج کے آغاز میں عید غدیر خم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت علی(ع) بہت زیادہ صابر اور باادب تھے آپ نے پیغمبر اسلام(ص) کے ساتھ 23 سال گزارے پیغمبر اکرم(ص) کے زمانے میں آپ نے دینی موضوعات پر ایک کلمہ بھی نہیں کہا کیونکہ پیغمبر اسلام کی موجودگی میں خاموش رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا اس سے حضرت علی(ع) کے ادب کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا طلاب کو معلوم ہونا چاہئے کہ لکھنے کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور آپ کی تحریر کو پڑھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے آپ کا علم کس قدر ہے۔

آیت اللہ جعفر سبحانی نے علم حاصل کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا طلاب کو انتہائی دقت سے مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ وہ پیشرفت کریں۔

انہوں نے دوست کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کوئی انسان دوست کے بغیر نہیں ہے لیکن ایسے شخص کو دوست کے طور پر انتخاب کرنا چاہئے جو انسان کی عظمت میں اضافہ کرے۔

573770

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں