خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Saturday, September 17, 2016 خبر کوڈ : 64959
آیت اللہ سید احمد خاتمی:
عالم اسلام بہت جلد آل سعود کی بربادیوں کا جشن منائے گا
سیاسی: آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا سعودی حکمرانوں کے مظالم نے آل سعود کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ آل سعود کے مظالم اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ اب ان کی تباہی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

انہوں نے کہا اس سے بڑی بدبختی کیا ہوگی کہ اللہ رب العزت نے آل سعود کو حجاج کی خدمت کا موقع عطا فرمایا لیکن ان لوگوں نے حاجیوں کو ہی مارنا شروع کردیا اور حتی کہ سعودی حکمرانوں نے منی میں شہید ہونے والے ہزاروں مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت پر معذرت تک کرنا گوارا نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا اس سال ایرانی حجاج کرام کو بھی سعودی عرب داخلے کی اجازت نہیں دی یہ کیسے خادم الحرمین ہیں یہ لوگ خادم الحرمین نہیں ہیں بلکہ یہ لوگ مسلمانوں اور کعبہ کے خائن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ لوگ مسلمانوں کے ساتھ خیانت کے مرتکب ہورہے ہیں اب ان دجالوں کے مظالم اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ ان کے پاس تباہی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

آیت اللہ احمد خاتمی نے کہا عالم اسلام بہت جلد سعودی حکمرانوں کی تباہی کا جشن منائیں گے۔

انہوں نے خطبہ کے آغاز میں آیات کی روشنی میں ثابت کیا کہ یہ بات غلط ہے کہ علماء کو سیاسی امور میں اپنی رائے نہیں دینی چاہئے بلکہ سیاسی امور میں رائے دینا اصل میں علماء ہی کی ذمہ داری ہے۔

574129

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں