خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ شهریور ۱۳۹۸

الجمعة ٢٢ ذو الحجّة ١٤٤٠

Friday, August 23, 2019

وقت :   Sunday, September 18, 2016 خبر کوڈ : 64980

حسن روحانی اور نواز شریف ملاقات کریں گے
شبستان نیوز : حسن روحانی اور نواز شریف نیو یارک میں ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ پہنچے ہیں۔

شبستان نیوز ایجنسی نے Down  کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں بھی ملاقات کریں گے۔

حسن روحانی اور نواز شریف اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون، توانائی کے انتقال اور پاکستان اور ایران کو پیش آنے والی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت خصوصی طور پر ایران کی بندرگاہ  چابھار میں ایندھن اور ٹیکنالوجی کی ترقی اور انتقال کے حوالے سے بھارت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف حسن روحانی کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری، ترکی کے وزیر اعظم اور سعودی عرب کے نمائندے سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب کے مابین اختلاف کو ختم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی کیں جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئیں۔

حسن روحانی سات ماہ پہلے پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جس میں امن و امان اور توانائی کے شعبوں میں کئی معاہدے بھی انجام پائے۔

574582

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں