خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ مرداد ۱۳۹۸

الخميس ٢١ ذو الحجّة ١٤٤٠

Thursday, August 22, 2019

وقت :   Wednesday, September 21, 2016 خبر کوڈ : 65044

روحانی کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سعودی عرب کے جرائم کا پردہ فاش کرنا چاہیے
شبستان نیوز : مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی کو اپنے خطاب میں خصوصی طور پر پوری دنیا کے اندر امریکا، سعودی عرب اور اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے مجرمانہ اقدامات کے بارے میں تمام ممالک کو آگاہ کرنا چاہیے۔

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر حسن ہانی زادہ نے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے سے بات چیت کی۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہترویں اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی کو اپنے خطاب میں کس بات پر اپنی توجہ زیادہ مرکوز رکھنی چاہیے تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ حسن روحانی کو جنزل اسمبلی میں کے اجلاس میں اپنے خطاب میں شام، عراق، یمن اور فلسطین کی صورت حال کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشت گرد گروپوں کی دہشت گردانہ کارروائیاں خطے میں امن و امان کی صورت حال کو خراب سے خراب تر کر رہی ہیں، اس تخریب کاری میں امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں۔ صدر حسن روحانی کو اپنے خطاب میں پوری دنیا کے ممالک کو اس مسئلے پر خصوصی توجہ دلانی چاہیے۔

574961

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں