خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۴ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ١٦ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 15, 2019

وقت :   Tuesday, September 27, 2016 خبر کوڈ : 65155

برطانوی شیعیت برطانیہ کے پیسوں سے انتہا پسندی کی تبلیغ کر رہی ہے
شبستان نیوز : آیت اللہ مجتھد شبستری نے کہا ہے کہ امریکی تسنن اور برطانوی شیعیت آل سعود کے ناجائز پیسوں کے بل بوتے پر انتہا پسندی کی تبلیغ اور میڈیا پر قمہ زنی کی ترویج کر رہی ہیں۔

تبریز سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی آذربایجان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے آج محرم الحرام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں عالم کا وجود ضروری ہے۔ معاشرے پر عالم کے اثرات ہوتے ہیں۔ جس معاشرے میں عالم دین موجود ہو تو وہ ان کو اخلاص، پختہ عزم اور مودت کی طرف رہنمائی کرے گا جس کے نتیجے میں مملکت ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے طے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانے میں اسلام پر حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عصمت دری، بے دینی اور اینٹی شیعہ قوتیں روز بہ روز پروان چڑھ رہی ہیں۔ ایسے حالات میں علماء کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ اس ثقافتی یلغار کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور اس کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان مشکلات میں سب سے بڑی مشکل امریکی تسنّن اور برطانوی شیعیت ہے جو آل سعود کے ناجائز پیسوں کے بل پوتے پر پوری دنیا مین انتہا پسندی کی تبلیغ کر رہی ہیں اور قمہ زنی کی میڈیا پر ترویج کر رہی ہیں۔ اس صورت حال میں علماء کو منبر کا سہارا لے کر اسلام پر بڑھتے ہوئے ان حملوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

576712

کلیدی الفاظ:
|
|
|

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں