خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Sunday, October 2, 2016 خبر کوڈ : 65209

پرچم امام حسینؑ کے ہوتے ہوئے دشمن ایران کو شکست نہیں دے سکتا
شبستان نیوز : صوبہ زنجان کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پرچم امام حسین علیہ السلام کے ہوتے ہوئے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کو کبھی بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

زنجان سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ زنجان کی پولیس کے سربراہ سردار علی رضا صالحی نے امامبارگاہ اعظم زنجان کے خادمین کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی عزت و تکریم کرنا صوبہ زنجان کی پولیس کا اولین فریضہ ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے عزاداری کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں سب سے زیادہ اہم اقدام یہ ہے کہ امن و امان کی ایسی فضا برقرار رکھی جائے کہ عزاداری کی تمام تنظیمیں ایک پرسکون ماحول میں رہ کر امام حسین علیہ السلام کا سوگ منا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں عزاداری تنطیموں نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا جس کی بدولت ہم ایک منظم اور پُر امن ماحول بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس کے لیے ہم ان تمام تنظیموں کے شکر گزار ہیں۔

سردار صالحی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تنظیمیں اس سال بھی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں گی۔

577934

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں