خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Wednesday, October 5, 2016 خبر کوڈ : 65271

ایران کے صدر ویتنام کے دورے پر روانہ
سیاسی: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج ویتنام کے سرکاری دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ویتنامی صدر کی دعوت پر آج ویتنام پہنچ رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے روانگی سے پہلے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اسی طرح ایرانی صدر کو طیارے تک چھوڑنے کیلئے ان کے مشیر اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے خصوصی طور پر آئے۔

ایرانی صدر وفد کے ہمراہ ویتنام میں اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔

ایران کی صدارتی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر روحانی اپنے وفد کے ہمراہ باہمی تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

اسی طرح ایرانی صدر جمعہ تک ویتنام میں موجود رہیں گے اور مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

جمعہ کے بعد صدر روحانی ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ کامیاب معاہدے کے بعد صدر روحانی بیرونی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں اس لئے آئے روز بیرونی ممالک کے دورے کررہے ہیں لیکن اندرون ملک صدر روحانی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اس لئے کہ عوام نے معاہدے کے بعد جو توقعات حکومت سے وابستہ کررکھی تھیں وہ حکومت ان توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

578692

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں