خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۰ خرداد ۱۳۹۸

الخميس ١٧ شوّال ١٤٤٠

Thursday, June 20, 2019

وقت :   Thursday, October 6, 2016 خبر کوڈ : 65290

نورِ امام حسینؑ دنیا بھر میں چمکے گا
شبستان نیوز : کوملہ کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا ہدف اور راستہ منتخب کرنا چاہیے۔ مومنین کو چاہیے کہ وہ آپس میں متحد رہیں اور جان لیں کہ امام حسین علیہ السلام کا نور تمام دنیا کو اپنے حصار میں لے لے گا اور پوری دنیا ان کے نور سے بھر جائے گی۔

لنگرود سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوملہ کے امام جمعہ حجت الاسلام علی رضا محیطی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ خداوند متعال نور ہے اور اللہ کی ولایت بھی نور ہے اور امام حسین علیہ السلام نور الٰہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا ہدف اور راستہ منتخب کرنا چاہیے۔ مومنین کو چاہیے کہ وہ آپس میں متحد رہیں اور جان لیں کہ امام حسین علیہ السلام کا نور تمام دنیا کو اپنے حصار میں لے لے گا اور پوری دنیا ان کے نور سے بھر جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نورِ امام حسین تمام ظلمتوں اور تاریکیوں کو مٹا دیتا ہےا ور شیعوں کے دلوں کو نورانی کرتا ہے۔

انہوں نے دیہاتی زندگی کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیہات کے لوگ معاشرے کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔ صداقت، مہربانی اور امید ان کے دلوں میں ہر وقت موجزن رہتی ہے جو ان کی عزت و بزرگی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہمیں بلند بانگ دعوے اور نعرے ہی نہیں لگانے چاہییں بلکہ ان پر عمل بھی کرنا چاہیے۔

579128

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں