خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۴ تیر ۱۳۹۸

الثلاثاء ٢٢ شوّال ١٤٤٠

Tuesday, June 25, 2019

وقت :   Saturday, October 8, 2016 خبر کوڈ : 65316
حجت الاسلام آیت عباسیان:
سید الشہداء(ع) نے دین کی بقا کیلئے اپنا چھ ماہ کا بچہ قربان کیا
سماجی: محکمہ اوقاف صوبہ کرمانشاہ کے مدیر نے کہا کہ اہل بیت(ع) کے بچوں کے مصائب کا بیان ہماری اولادوں کیلئے تربیت کا سامان فراہم کرتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اوقاف صوبہ کرمانشاہ کے مدیر حجت الاسلام آیت عباسیان نے کرمان شاہ میں حضرت علی اصغر کی یاد میں منعقد کی گئی شیرخواران حسینی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت(ع) ہمارے لئے عظیم سرمائے سے کم نہیں ہے اس سرمائے کو اپنی اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کے بچپن میں کی گئی تربیت پوری زندگی اس کے ساتھ رہتی ہے اس لئے شیرخواران حسینی کانفرنس ہمارے بچوں میں محبت اہل بیت(ع) کو منتقل کرنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اہل بیت(ع) کے بچوں کے مصائب کا ذکر ہوتا ہے تو ہمارے بچے بھی ان مصائب سے متاثر ہوتے ہیں نتیجتا اہل بیت(ع) کی محبت ان کے دلوں میں گھر کرلیتی ہے۔

انہوں نے حسینی ماوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ محبت اہل بیت(ع) کو اپنے بچوں میں منتقل کرنے کیلئے بہت سے کام ضروی ہیں جن میں سے نماز کا قیام اور اپنے بچوں کو رزق حلال کھلانا ہے۔

انہوں نے کہا رزق حلال کھانے والا بچہ اہل بیت(ع) کا دشمن ہو ہی نہیں سکتا۔

579205

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں