خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Wednesday, October 19, 2016 خبر کوڈ : 65441
حسن روحانی:
عاشورا کی تعلیمات دنیا کے تمام حریت پسندوں تک پہنچ رہی ہیں
سماجی: ایرانی صدر نے کہا کہ آج عاشورا کی تعلیمات صرف شیعوں اور مسلمانوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ دنیا کے دوسرے مذاہب کے حریت پسندوں تک پہنچ رہی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے ثقافتی انقلاب کی شوری کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اکثر دانشور اور عظیم لوگ مختلف مکاتب کے پیروکار ہونے کے باوجود سید الشہداء(ع) کو بہت سے امور میں رول ماڈل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا حریت پسندی عدل و انصاف اور ظلم کے اخلاف ڈٹ جانے کیلئے سید الشہداء(ع) کی شخصیت کو نمونہ عمل قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کا مہینہ ہمارے پاس ایک سنہری موقع بن کر آتا ہے کہ جس میں ہم عزاداری میں موجود بعض تحریفوں کی حوصلہ شکنی کرکے حسینی روایات اور حسینی سیرت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے حضرت امام خمینی(رہ) کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی عزاداری کے طریقوں کی حفاظت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج عاشورا کی تعلیمات صرف شیعوں اور اسلام تک محدود نہیں ہیں بلکہ یہ تعلیمات اپنی پاکیزگی اور وسعت کے پیش نظر دنیا کے تمام انسانوں تک پہنچ رہی ہیں۔

اجلاس میں انہوں نے بعض دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیٰال کیا اور کہا کہ علمی تحقیقات کی چوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

581523

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں