خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ بهمن ۱۳۹۶

الاثنين ٦ جمادى الأولى ١٤٣٩

Monday, January 22, 2018

وقت :   Thursday, October 20, 2016 خبر کوڈ : 65460

’’پیامبر بی‌پایان‘‘ : سوسن طاقدیس کے قلم سے پیغمبر اکرم (ص) کی حیات طیبہ
شبستان نیوز : ’’پیامبر بی پایان‘‘ پیغمبر اکرم (ص) کی حیات طیبہ پر سوسن طاقدیس کی کاوش ہے جو انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے لکھی ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی نے نیوز سٹیشن سورہ مہر کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ سوسن طاقدیس نے اپنی کتاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میں پیغمبر اکرم (ص) کی عمر مبارک کے مختلف ادوار ؛ ولادت سے بچپن اور بعثت تک کے اہم واقعات کو کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان داستانوں کو اس انداز میں لکھا گیا ہے کہ بچے اور نوجوان دونوں عمروں کے افراد اس سے استفادہ کر سکتے ہیں البتہ نوجوانوں کے لیے زیادہ قابل استفادہ ہے۔

طاقدیس نے کہا کہ اس مجموعے میں 13 داستانیں شامل کی گئی ہیں ۔ ہر داستان ایک مستقل کہانی ہے مگر تاریخی ترتیب اور ربط برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کتاب کے بارے میں یقین ہے کہ اگر بچے اور نوجوان اس کا مطالعہ کریں تو انہیں پیغمبر اکرم (ص) کی حیات طیبہ سے کسی حد تک آشنائی ہو سکتی ہے۔

اس کتاب کے منابع اور مآخذ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں موجود مواد حیات طیبہ پر پہلے سے موجود تاریخی کتب سے جمع کیا گیا ہے تا کہ یہ ایک مستند کتاب بن سکے۔

مذہبی افسانہ و داستان نویسی کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اب تک تقریباً 500 مذہبی کہانیاں لکھ چکی ہیں جو تقریباً 200 کتابوں کی شکل میں شائع ہو چکی ہیں۔

581879

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

خبررساں ایجنسی شبستان اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

منتخب خبریں