خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Monday, October 24, 2016 خبر کوڈ : 65500

امامؒ نے ہمیں سکھایا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ملتِ ایران کا حق حاصل کریں
شبستان نیوز : ایرانی صدر نے شہر خمین میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امام نہ ہوتے تو بہت سے لوگ کہہ رہے تھے کہ حکومت اسلامی سے کسی کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور لوگ کس لیے ووٹ دیں۔ یہ امام کا کردار تھا کہ وہ لوگوں کو بیلٹ باکس تک لے کر گئے اور نتیجے میں ایران جمہوری اسلامی ہو گیا۔

اراک سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینیؒ کی جائے ولادت شہر خمین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے لیے یہ افتخار ناقابل فراموش ہے کہ ہم امام خمینیؒ کی جائے ولادت کے مقام پر خمین شہر کے عزیز اور مہمان نواز لوگوں کے مہمان ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خمین کے لوگ نہ صرف ایرانی قوم کے دلوں میں بلکہ پوری دنیا کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور خمین شہر کا نام امام خمینیؒ کی بزرگ اور بلند مرتبہ شخصیت کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے یادگار رہے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا کے بہت سے لوگ استعماری قوتوں کے مقابلے میں ایران کے اسلامی انقلاب کو امام خمینیؒ کے نام کے ساتھ مساوی سمجھتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا افتخار اور اعزاز ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امام نے نہ صرف ایرانی عوام کی عزت و عظمت کی حفاظت کی بلکہ معاشرے کی دینی رہبری اور حکومت کے نظریے کو بھی عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ امامؒ نے ہمیں سکھایا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ملتِ ایران کا حق حاصل کریں۔

582680

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں