خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Thursday, October 27, 2016 خبر کوڈ : 65545

اہل بیت (ع) کی زندگی کی ناقص تفسیر نہیں کرنی چاہیے
شبستان نیوز : بندر عباس میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ نے کہا ہے کہ ہمیں اہل بیت علیہم السلام کی زندگی کی ناقص تفسیر نہیں کرنی چاہیے۔ ان کی زندگی کی ناقص تفسیر کرنا ان کے ساتھ اور اپنے آپ کے ساتھ ظلم ہے۔

ہرمزگان سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چھٹی بین الاقوامی امام سجاد علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بندر عباس میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ آیت اللہ غلام علی نعیم آبادی نے کہا ہے کہ ہر تحریک کے لیے دو خطرناک پہلو موجود رہتے ہیں۔ ایک اس تحریک کی الٹی تفسیر کرنا یعنی اسے تبدیل کر کے پیش کرنا اور دوسرا ہے اس کی ناقص تفسیر کرنا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کی تفسیر و توضیح کرتے وقت اس کے تمام پہلؤوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ اگر ہم امام سجاد علیہ السلام کو ایک بیمار امام یا فقط ایک عبادت گزار امام کی نظر سے دیکھیں تو یہ ایک ناقص تفسیر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی بھی ناقص تفسیر کی گئی جس کے نتیجے میں درویش اور تارک الدنیا قسم کے لوگ وجود میں آ گئے۔ 

انہوں نے کہا انسان کے موجودہ مسائل اور حالات میں سب سے اہم مشکل اجتماعی امور میں دلچسپی نہ لینا  ہے۔ انسان کی اپنے اردگرد حالات میں دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔

امام سجاد علیہ السلام ایک کامل اور جامع امام ہیں ان کی زندگی کی ناقص تفسیر نہیں کرنی چاہیے اور ان کی اجتماعی زندگی میں فعالیت کو بھی نمایاں کرنا چاہیے۔

583540

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں