خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۳ تیر ۱۳۹۸

الاثنين ٢١ شوّال ١٤٤٠

Monday, June 24, 2019

وقت :   Saturday, October 29, 2016 خبر کوڈ : 65558

حُر کے حسینی ہونے کا راز
شبستان نیوز : حُر کی اہل بیت (ع) سے محبت اور ادب اس بات کا باعث بنی کہ جب روز عاشورا انہوں نے اپنے آپ کو دنیا اور آخرت کے درمیان معلق دیکھا تو شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلٹ آئے، توبہ کی اور امام حسین علیہ السلام کے دوستوں میں داخل ہو گئے اور امامؑ کی رکاب میں شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

کربلائے معلی سے شبستان نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

حر بن ریاحی عبیداللہ بن زیاد کے حکم سے امام حسین علیہ السلام کو کوفہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے روانہ ہوئے۔ جب وہ امام حسین علیہ السلام کی طرف نکلے تو ہاتف غیبی نے انہیں جنت کی بشارت دی۔

جب ذوحثم کے مقام پر حر کی امام حسین علیہ السلام سے ملاقات ہوئی تو حر اور اس کا لشکر پیاسے تھے۔ امام حسین علیہ السلام نے انہیں پانی دیا اور جب نماز کا وقت ہوا تو امامؑ نے حر سے کہا کہ خود نماز پڑھو گے یا ہمارے ساتھ؟ حر نے کہا کہ جس جگہ فرزند زہرا ہوں وہاں ہم جدا نماز نہیں پڑھیں گے۔

لیکن جب امامؑ نے نماز کے بعد کہا کہ ہم مدینہ کی طرف لوٹ چلتے ہیں تو حر نے راستہ روک لیا۔ تو امامؑ نے کہا کہ تیری ماں تیرے سوگ میں بیٹھے تو حر نے جواب میں کہا کہ اے حسین اگر آپ کی جگہ کوئی اور مجھ  سے ایسی بات کہتا تو میں بھی اسے ایسا ہی جواب دیتا مگر آپ کو جواب نہیں دے سکتا کیونکہ آپ کی ماں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہیں۔

اہل بیتؑ سے حر کی یہ محبت اور ادب و احترام اس چیز کا سبب بنی کہ جب روز عاشورا انہوں نے اپنے آپ کو دنیا اور آخرت کے درمیان معلق دیکھا تو شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلٹ آئے، توبہ کی اور امام حسین علیہ السلام کے دوستوں میں داخل ہو گئے اور امامؑ کی رکاب میں شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔

583555

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں