خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۲۶ خرداد ۱۳۹۸

الأحد ١٣ شوّال ١٤٤٠

Sunday, June 16, 2019

وقت :   Monday, November 21, 2016 خبر کوڈ : 65846

دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے
شبستان نیوز : مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا ہے کہ دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے اور جس طرح آج امام حسین علیہ السلام کا نام ملکی سرحدوں سے نکل کر پھیل چکا ہے اسی طرح ایک دن آئے گا کہ پوری کرہ ارض کو اپنی وسعت میں سمیٹ لے گا۔

اصفہان سے شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ نے صحافیوں کے سامنے اربعین کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے اور جس طرح آج امام حسین علیہ السلام کا نام ملکی سرحدوں سے نکل کر پھیل چکا ہے اسی طرح ایک دن آئے گا کہ پورے کرہ ارض کو اپنی وسعت میں سمیٹ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کی پیادہ روی عظیم مقام کی حامل ہے۔ اس پیادہ روی میں نہ صرف شیعہ بلکہ دنیا بھر سے تمام آزادی پسند انسان جو پاک انسانی فطرت کے حامل ہیں، ہورے جوش و خروش سے امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ مقدس میں حاضری دیتے ہیں۔

آیت اللہ نمازی نے کہا کہ استعمار کے مقابلے میں جتنی بھی تحریکیں اٹھیں وہ عاشورا کا ہی نتیجہ ہیں۔ عنقریب امام حسین علیہ السلام کی ثقافت دشمن کی تمام باطل ثقافتوں پر چھا جائے گی اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل امام حسین علیہ السلام سے وابستہ ہے۔

 589047

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں