خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲۲ مهر ۱۳۹۸

الاثنين ١٥ صفر ١٤٤١

Monday, October 14, 2019

وقت :   Wednesday, December 7, 2016 خبر کوڈ : 65994

کوفی عنان کی روہینگیا کےمسلمانوں کی حمایت
خبررساں ایجنسی شبستان: اقوام متحدہ کےسابق جنرل سیکرٹری کوفی عنان نے روہینگیا کے بے گھرلوگوں کی حمایت کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے حقوق کا احترام کرے اورذرائع ابلاغ اورکارکنوں کو راخین میں جانے کی اجازت دے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے سی این این چینل کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری اورروہینگیائی مسلمانوں کے امور کی کمیٹی کے انچارج نے میانمارکے صوبے راخین میں روہینگیا کےمسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےاس ملک کے دورے کے دوران میانمار کی حکومت کو ان مسلمانوں کے حقوق کی مراعات کرنے کی دعوت دی ہے۔

قابل ذکرہےکہ راخین میں روہینگیا کے مسلمانوں کو انتہائی آزارواذیتوں اورتشدد کا سامنا ہے اوراقوام متحدہ کے نمائندے کے توسط سے دنیا کے مظلوم ترین لوگوں کے طورپرپہچانے جاتےہیں۔

کونی عنان نے کہا ہےکہ انہوں نے راخین کے ان علاقوں کا دورہ کیا ہےکہ جہاں پرمسلمانوں پرظلم وستم ڈھائے گئےہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ انہوں نے میانمار کے صدر اورآنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ اس لڑائی کے آغاز سے لے کراب تک چارسومسلمان مارے جاچکے ہیں جبکہ میانمار کی حکومت کہتی ہے کہ فقط ۸٦افراد مارے گئے ہیں۔

قابل ذکرہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے کئی مرتبہ میانمارکے مسلمانوں کی صورتحال پراپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔

عنان نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹس پرہم بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہم نے اپنی ساری میٹنگوں میں اس بات پرزوردیا ہے کہ ہردورمیں عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی جانی چاہیے۔

592161

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں