خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Thursday, December 8, 2016 خبر کوڈ : 66004

قم میں اسلام اوربین الاقوامی دوستانہ انسانی حقوق کے موضوع پر دوسرےبین الاقوامی سیمینار کا آغاز
خبررساں ایجنسی شبستان: قم میں اسلام اوربین الاقوامی دوستانہ انسانی حقوق کےموضوع پردوسرے بین الاقوامی سیمینار کا آغازہوا ہے جس میں آیت اللہ مکارم شیرازی کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق ۷دسمبرکو قم میں اسلام اوربین الاقوامی دوستانہ انسانی حقوق کے موضوع پردوسرے بین الاقوامی سیمینارکا آغازہوا ہے جس میں ایران اوردنیا کے بیس ممالک کے دانشورشرکت کررہے ہیں۔

گزشتہ رات کو اسلامی تبلیغات کے دفترکےسیمینارہال میں اس سیمینارکی افتتاحی تقریب کا آغازہوا تھا اورآج ۸ دسمبرکو عصر کےوقت اس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

آیت اللہ مکارم شیرازی کےپیغام کا متن کچھ اس طرح ہے:

 اس سیمینارکی ضرورت اس وقت مزید آشکارہوجاتی ہےکہ جب ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کے بہت سے علاقوں میں انسانوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے البتہ موجودہ دنیا میں انسانوں کی حرمت کے تحفظ،آرام وسکون اورسعادت کے لیے بہت اچھے قوانین موجود ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب یہ قوانین دنیا کی کچھ حکومتوں اورسیاستدانوں کے مفادات کے ساتھ ٹکراتے ہیں تو وہ ان قوانین کو فراموش کردیتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ جب کہ ہمارے ذاتی مفادات اس میں ہیں کہ ہم ان قوانین کا احترام کریں، پہلی اوردوسری عظیم جنگوں نے دنیا پرکیسی مصیبتیں نازل کی ہیں؟ کتنے لوگ مارے گئے ،کتنے اپاہج ہوئے اورکتنی تباہی اورکتنا مال ودولت اس راہ میں لٹایا گیا کہ اگراسے دنیا کو آباد کرنے میں خرچ کیا جاتا تو اس وقت دنیا کا نقشہ بدل چکا ہوتا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہےکہ قرآن کریم نے سورہ مائدہ کی آیت نمبر١۵ اور١٦ میں فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک ایسا قرآن بھیجا ہےکہ جو تمہیں پیارومحبت اوریہ اختلاف کی تاریکی سے وحدت کے نور کی دعوت دیتا ہے اورسب انسانوں کو زندگی کے سیدھے راستے کی طرف ہدایت کرتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام نہج البلاغہ میں مالک اشتر کے خط میں فرماتے ہیں کہ مصر کےتمام لوگوں سے محبت کرو، کیونکہ وہ لوگ دو طرح کے ہیں یا تو تیرے دینی بھائی ہیں یا تجھے جیسے انسان ہیں لہذا مسلمانوں اورغیرمسلموں کے ساتھ مساوی برتاو کرو۔

انہوں نےکہا ہے کہ اسلام نے دوستانہ انسانی حقوق کی اتنی زیادہ تاکید فرمائی ہے کہ ہم اسلامی روایات میں پڑھتے ہیں کہ مسلمان جب بھی مسلح دشمنوں کے ساتھ جنگ کے لیےجاتے تو پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لشکروالوں کو جنگ میں بھیجنے سے پہلےبلا کرفرماتے  کہ تم ہرگزجنگ کو شروع نہ کرو اوراگردشمن نے حملہ کیا توفقط اپنا دفاع کرو۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لشکروالوں سے فرماتےکہ درختوں کو نہ کاٹنا،حیوانوں کو نقصان نہ پہنچانا،خواتین،بوڑھوں اوربچوں کو آزارواذیتیں نہ پہنچانا اورجو لوگ جنگ میں شریک نہیں ہیں ان کے مزاحم نہ ہونا، دشمن کے لشکر کے زحمیوں کی مدد کرنا اورانہیں قتل نہ کرنا۔

اس مرجع تقلید نےکہا ہے کہ یہ بات واضح ہےکہ جب اسلام حیوانات کو مارنے اوردرختوں کے کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دیتا تو بے شک وہ وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ہرگزاجازت نہیں دے گا کہ جس کی وجہ سے بہت سے بے گناہ لوگ بھی مارے جاتے ہیں۔

592504

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں