خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۴ تیر ۱۳۹۹

الثلاثاء ٢٤ ذو القعدة ١٤٤١

Tuesday, July 14, 2020

وقت :   Thursday, December 8, 2016 خبر کوڈ : 66012
ڈاکٹر حسن روحانی:
شہداء ملت ایران کیلئے بے نظیر نمونہ عمل ہیں
سماجی: حجت الاسلام حسن روحانی شہداء کے خاندانوں کی ملاقات کے دوران اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہ شہداء ملت ایران کیلئے بہترین نمونہ ہیں واضح کیا کہ آج اس ملک کی عزت ان شہداء کی مجاہدت اور قربانی شہداء کے خاندان کے ایثار کا نتیجہ ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق صدر جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز شہدا احمد، محمود، ناصر صادقی علی آبادی کے گھر پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران کہا شہداء اور ایثار گران نے عاشورا اور ثقافت حسینی کی یاد تازہ کرتے ہوئے دفاع مقدس انقلاب اسلامی کے مورچوں میں شرکت کی اور انتہائی زور و شور، اپنے بلند اور پختہ ارادوں اور توسل کا سہارا لیتے ہوئے اپنی فداکاری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا شہداء نے دفاع مقدس کیلئے اپنی ذمہ دایوں کو انجام دیا۔

ایران کے صدر نے مقام شہداء کی قدردانی کرتے ہوئے کہا یہ افراد خدا کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ان شہداء کی قربانیوں کو دنیا کے کسی معیار اور پیمانہ میں نہیں تولا جاسکتا۔

انہوں نے کہا ہم ان شہداء اور آزادی کی راہ میں قربانی دینے والوں پر فخر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے اسی راہ میں عوام کی خدمت کرتے ہوئے امام خمینی(رہ) کی آرزوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

592515

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں