خبرگزاری شبستان

شنبه ۳۰ شهریور ۱۳۹۸

السبت ٢٢ المحرّم ١٤٤١

Saturday, September 21, 2019

وقت :   Monday, December 12, 2016 خبر کوڈ : 66063

شیرازمیں﴿اہل بیت﴿ع﴾ اورعرفان تشیع﴾ کےموضوع پربین الاقوامی سیمینارکا انعقاد
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کےشہرشیرازمیں ١۲دسمبرکو﴿اہل بیت﴿ع﴾ اورعرفان تشیع﴾ کے موضوع پرایک بین الاقوامی سیمینارکا آغازہوا ہے جس میں عالم اسلام کےعظیم مفسرآیت اللہ جوادی آملی کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا اورکئی عہدیداروں نےاس سیمینارمیں شرکت کی ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ شیراز کی رپورٹ کےمطابق شہرشیراز میں ١۲دسمبرکو﴿اہل بیت﴿ع﴾ اورعرفان تشیع﴾ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینارکا آغازہوا ہےجس میں عالم اسلام کے عظیم مفسرآیت اللہ جوادی آملی کا پیغام پڑھ کرسنایا گیا اورکئی عہدیداروں نےاس سیمینارمیں شرکت کی ہے۔

اس سیمینار کےعلمی سیکرٹری ڈاکٹر حجت الاسلام قاسم کاکایی نےکہا ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے ملک میں رضوی فیسٹیولز منعقد ہورہے ہیں اورگزشتہ تین سالوں سے انہیں یونیورسٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ رضوی فیسٹیولز کی تحقیقات کی ذمہ داری یونیورسٹی پرعائد ہے اوراس قسم کے سیمینارکے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے۔ اس وقت ہمیں دنیا والوں کے سامنے اسلام اوراسلامی عرفان کا تعارف کروانا چاہیے کیونکہ داعش کے دہشتگرد اورمغرب والےاسلام کو عرفان اور عقلانیت سے خالی دین جانتے ہیں۔

ڈاکٹر کاکایی نےکہا ہےکہ اس بین الاقوامی سیمینارمیں اسلام میں عقلانیت، معنویت اورعرفان کا تعارف کروایا جائےگا اورگزشتہ سال اس سیمینار کےلیے مقالہ جات لکھنے کی دعوت دی گئی تھی اوران میں سے ساٹھ مقالہ جات شائع ہوچکے ہیں کہ جن میں سے بیس مقالہ جات کو اس سیمینار میں پیش جارہا ہے۔

593433

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں