خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Wednesday, December 14, 2016 خبر کوڈ : 66086
آیت اللہ عباس علی سلیمانی:
تمام مسلمانوں کو دین اسلام کے استحکام کیلئے کام کرنا چاہئے
سیاسی: اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا تمام مسمانوں کو اسلامی معاشرے میں وحدت اور عدالت کے قیام کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے انہوں نے کہا ہم سب کو دین مبین اسلام کے استحکام کیلئے کام کرنا چاہئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ عباس علی سلیمانی نے شہر کرمان کے علاقے قلعہ گنج میں اخوت اسلامی کے موضوع پر چھٹی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سب کو دین مبین اسلام کے استحکام اور پیغمبر اسلام(ص) کی عزت و سربلندی کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا پیغمبر اکرم حضرت محمد(ص) نے پوری بشریت کی ہدایت و رہنمائی کا بیڑہ اٹھایا تھا پوری دنیا کے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ وہ پیغمبر اکرم(ص) کو اپنا نمونہ بناکر اسلامی معاشرے میں وحدت و عدالت کے قیام کیلئے کوششیں کریں۔

آیت اللہ سلیمانی نے کہا رہبر انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی بہت زیادہ تاکید کی ہے لہذا اہل حل و عقد کو اس امر کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا درونی اختلافات کسی شخص یا گروہ کے مفاد میں نہیں ہیں۔

593927

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں