خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۳ مهر ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٦ صفر ١٤٤١

Tuesday, October 15, 2019

وقت :   Wednesday, December 28, 2016 خبر کوڈ : 66233
آیت اللہ سبحانی:
حوزہ علمیہ کو علمی اورنظریاتی ہونا چاہیے
خبررساں ایجنسی شبستان: آیت اللہ سبحانی نے حوزہ ہائےعلمیہ کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ کو علمی اورنظریاتی ہونا چاہیے اوراسے دن رات علم کے حصول کے لیے کوشاں ہونا چاہیے اورمعاشرے میں بہترین فکرکی ترویج کرے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ جعفرسبحانی نے ۲۸دسمبرکو مسجد اعظم میں اصول کے درس خارج کے دوران امام علی علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں ایک عالم کا ہونا انتہائی ضروری ہےکیونکہ یہ عالم لوگوں کی ہدایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہندوستان جیسے ملک میں پروفیسرز اورعالم بہت زیادہ ہیں لیکن وہ گائے کی پوجا کرتے ہیں اوران کے اس کام کی دلیل یہ ہے کہ وہ ایسے عالم نہیں ہیں کہ جو لوگوں کو نجات دیں اورانہیں صحیح مسائل کی تعلیم دیں۔

آیت اللہ سبحانی نےکہا ہے کہ ایسے بھی افراد ہیں کہ جوعلم رکھتے ہیں لیکن گوشہ نشین ہیں، ایسے افراد بھی شاید اپنے آپ کو نجات دیں لیں لیکن معاشرے کو نجات نہیں دیتے ہیں۔ بنابریں ایسا عالم معاشرے کو نجات دے سکتا ہے کہ جو معاشرے کے اندرموجود ہو۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالم جس چیز کو بیان کرتا ہے اس پرعمل بھی کرنا چاہیے کیونکہ اگریہ عالم اہل عمل نہ ہوا تو لوگ اس کی باتوں کو نہیں سنیں گے تو معاشرے کی اصلاح نہیں ہوگی۔

597428

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں