خبرگزاری شبستان

یکشنبه ۳۱ شهریور ۱۳۹۸

الأحد ٢٣ المحرّم ١٤٤١

Sunday, September 22, 2019

وقت :   Sunday, January 1, 2017 خبر کوڈ : 66273

عراق کے شہر نجف اشرف میں بم دھماکہ
بین الاقوامی: عراق صوبہ نجف اشرف کے علاقہ قادسیہ میں کار بم دھماکے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز ایجنسی الاباء کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ عراق کے ایک سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ بارود بھری ایک گاڑی نجف اشرف میں ایک چیک پوسٹ میں بم دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

سیکورٹی اہلکار نے مزید کہا کہ یہ اقدام قادسیہ پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس سیکورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ قادسیہ کے نزدیک شعلان بازار میں دہشت گردوں کی گاڑی سے عراقیوں پر فائرنگ بھی ہوئی ہے۔

عراق کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف اشرف کے علاقے قادسیہ میں یہ بم دھماکہ دہشت گرد گروہ داعش نے کیا ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں گروہ داعش کو ان دنوں پے درپے شکستوں کا سامنا ہے اور اس گروہ کے زیرکنٹرول علاقے بھی یکے بعد دیگرے آزاد ہورہے ہیں۔

اس وقت عراقی افواج شہر موصل کو آزاد کرانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

598353

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں