خبرگزاری شبستان

شنبه ۲۷ آیان ۱۳۹۶

السبت ٢٩ صفر ١٤٣٩

Saturday, November 18, 2017

وقت :   Monday, January 02, 2017 خبر کوڈ : 66278

روایات کی نظرمیں امام مہدی(ع) کےظہورکا دن
خبررساں ایجنسی شبستان: حضرت امام مہدی علیہ السلام کے قیام کے دن کے بارے میں مختلف قسم کی روایات موجود ہیں، جیسا کہ امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ہےکہ ہم اہل بیت علیہم السلام کےقائم جمعہ کے دن ظہورکریں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مہدویت کےمحقق حجۃ الاسلام نجم الدین طبسی نے اپنی کتاب( نشانہ ھایی اس دولت موعود) میں لکھا ہےکہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے قیام کے دن کے بارے میں مختلف قسم کی روایات موجود ہیں۔ ان میں سے بعض روایات میں نوروز کو قیام کےآغاز کا دن قراردیا گیا ہے۔

بعض احادیث میں روزعاشورا کو قیام کےآغاز کا دن قراردیا گیا ہے۔ کچھ روایات میں ہفتہ اوربعض دیگرروایات میں جمعہ کو ظہوراورقیام کا دن کہا گیا ہے۔ نوروز کےعاشورا کے ساتھ یکجا ہونے میں کوئی مشکل نظرنہیں آتی ہےکیونکہ نوروز شمسی سال کے مطابق ہے اورعاشورا قمری سال کے مطابق ہے لہذا دونوں کا ایک دن ہونا ممکن ہے اوران دونوں کا جمعہ یا ہفتے کو کے مطابق ہونا بھی ممکن ہے۔

ایسی روایات کی اس طرح توجیہ کی جاسکتی ہے کہ اگران روایات کی سند صحیح ہو تو اس صورت میں وہ احادیث کہ جو جمعہ کے دن کو امام علیہ السلام کے ظہور کا دن قراردیتی ہیں اس سے مراد قیام اورظہورہوسکتا ہے اوروہ روایات کہ جو ہفتے کے دن کو قیام کا دن قراردیتی ہیں ان سے مراد الہی نظام کے استحکام اورمخالفین کی تباہی لی جاسکتی ہے۔

اس مطلب پرتوجہ دینی چاہیےکہ جو روایات ہفتے کو قیام کا دن قراردیتی ہیں وہ سند کےلحاظ سے قابل غورہیں لیکن وہ روایات کہ جو جمعہ کو قیام کا دن قراردیتی ہیں وہ سند کے لحاظ سے کوئی مشکل نہیں رکھتی ہیں۔

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:(: «یخرج قائمنا اهل البیت یوم الجمعه) ہم اہل بیت علیہم السلام کے قائم جمعہ کے دن ظہور کریں گے۔( اثبات الھداۃ ،ص ۴۹۶؛ بحارالانوار،ج ۵۲،ص۲۷۹)۔

امام باقرعلیہ السلام فرماتے ہیں کہ( گویا میں حضرت قائم علیہ السلام کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ عاشورکو ہفتے کے دن رکن اورمقام کے درمیان کھڑے ہوئے ہیں اورحضرت جبرائیل علیہ السلام بھی ان کے سامنے کھڑے ہوئے ہیں اوروہ لوگوں کو امام کی بیعت کی دعوت دے رہے ہیں۔ (طوسی، غیبة، ص 274)

امام باقرعلیہ السلام اسی طرح ایک اورمقام پرفرماتے ہیں کہ حضرت قائم علیہ السلام روزعاشورا کوہفتے کے دن قیام کریں گے یہ وہ دن ہےکہ جس دن حضرت امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔( کمال الدین،ج۲،ص ۶۵۳)

امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ شب تیسویں کو حضرت امام مہدی علیہ السلام کے نام کی آواز دی جائے گی اورآپ عاشورا کو امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے دن قیام کریں گے۔( طوسی ۔غیبۃ، ص۲۷۴)

اسی طرح امام صادق علیہ السلام ایک اورمقام پرفرماتے ہیں کہ نوروز کا دن وہی دن ہے کہ جب ہمارے قائم ظہورکریں گے۔ (وسائل الشیعہ،ج۵،ص ۲۲۸)

595734

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے

شبستان نیوز : ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے ثقافتی و سماجی امور کے جنرل ڈائریکٹر نے وقف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے اندر مشترکہ وقف کی ترویج ہونی چاہیے۔ امامزادوں کے حرم یا ان کے علاوہ دوسرے مقدس مقامات کی ملکیت میں اگر ان کے اپنے اوقاف ہوں تو وہ اپنے تعمیراتی اور ثقافتی امور کے اخراجات وہاں سے پورے کر سکتے ہیں۔

منتخب خبریں