خبرگزاری شبستان

جمعه ۳۰ تیر ۱۳۹۶

الجمعة ٢٧ شوّال ١٤٣٨

Friday, July 21, 2017

وقت :   Tuesday, January 03, 2017 خبر کوڈ : 66293

اسلامی تحریک کی نائجیریا کے صدر سے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کی درخواست
بین الاقوامی: نائجیریا کی اسلامی تحریک نے اس ملک کے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ نائجیریا کی عدلیہ کے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے روزنامہ گارڈین کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ شیعیان نائجیریا کی جماعت اسلامی تحریک کے کارکنوں نے اس ملک کے صدر محمد بوجازی سے اپیل کی ہے کہ وہ شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کا حکم صادر کریں۔

انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ اور ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے دیگر افراد کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے بیانیہ صادر کرکے نائجیریا کے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ شہر ابوجا کی عدالت کے شیخ ابراہیم اور ان کے ساتھیوں کی زندان سے آزادی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں آزاد کریں۔

ابراہیم موسی نے مزید کہا نئے سال کی مناسبت سے صدر نے شیعیان نائجیریا کو اپنا بھائی قرار دیا تھا لیکن نائجیریا کی عدالت کے فیصلے پر عمل نہ کرکے وہ شیعیان نائجیریا سے دشمنوں والا سلوک کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ دسمبر 2015 سے جیل میں ہیں۔ انہیں دسمبر 2015 کو شیعیان نائجیریا کے قتل عام کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

598585

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

حجت الاسلام انصاریان:

ایمان و تقوا اقوام عالم کی گمشدہ چیز ہے

سماجی: ایران کے نامور خطیب اور عالم دین حجت الاسلام حسین انصاریان نے کہا مکمل دین اور تمام انبیا کی بعثت ایمان اور تقوا کی بنیاد پر ہے اور اقوام عالم کی گمشدہ چیز بھی ایمان اور تقوا ہے اگر آپ کسی خاندان شخص یا معاشرے میں ایمان اور تقوا نا پایا جاتا ہو تو سمجھ لو کہ وہ خاندان، شخص یا معاشرہ گمراہ ہوجائے گا۔

منتخب خبریں