خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ بهمن ۱۳۹۵

الجمعة ٢٢ ربيع الثاني ١٤٣٨

Friday, January 20, 2017

وقت :   Thursday, January 05, 2017 خبر کوڈ : 66317
حجۃ الاسلام ڈاکٹرحاجی صادقی:
روحانی سلامتی بشریت کی ایک اہم ضرورت ہے
خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی سپاہ پاسداران میں نمائندہ ولی فقیہ کے جانشین نے روحانی سلامتی کے فروغ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئےکہا ہےکہ روحانی سلامتی ، بشریت کی ایک اہم ضرورت ہے اوراس کی بنا پربہت سی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ قم کی رپورٹ کےمطابق حجۃ الاسلام ڈاکٹرحاجی صادقی نےغدیرسیمینارزسنٹرمیں روحانی سلامتی نامی سیمینارکے دوسرے دن کہاہےکہ مختلف امورمیں ٹکراو ایک ایسا مسئلہ ہےکہ جسے مغرب نے ہمارے ثقافتی ماحول میں داخل کیا ہوا ہے لہذا ہمیں اس مسئلے پرہوشیاررہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ روحانی سلامتی ایک لذت بخش موضوع ہے اورفلسفہ دین بھی اس موضوع کے ساتھ مربوط ہے، روحانی سلامتی درحقیقت دیگرسلامتیوں میں بھی تاثیررکھتی ہے۔

حجۃ الاسلام حاجی صادقی نے روحانی سلامتی کے فروغ کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ روحانی سلامتی بشریت کی ایک اہم ضرورت ہے اوراس کی بنیاد پربہت سی مشکلات برطرف ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسلام نے صحت وسلامتی کے بارے میں بہت زیادہ بحث کی ہے کہ جو اس کے تمام پہلووں کو شامل ہے لہذا ہمیں معاشرے میں روحانی سلامتی کے فروغ پربہت زیادہ توجہ دینی چاہیے۔

سپاہ پاسداران میں نمائندہ ولی فقیہ کے جانشین نے کہا ہے کہ روحانی سلامتی،بشرکی ایک ضرورت ہے اوریہ بشر کی ایک گمشدہ چیز ہے اوراسی روحانی سلامتی کے ذریعے انسان اللہ کے نزدیک ہوجاتا ہے اوراپنے مطلوبہ نتائج تک پہنچ سکتا ہے۔

599491

 

 

خبررساں ایجنسی شبستان: ایران کی سپاہ پا

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے.

منتخب خبریں