سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Saturday, January 07, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
66338 |
خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل وطن ٹی وی کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ گذشتہ روز دسیوں ہزار فلسطینوں نے نماز جمعہ مسجد الاقصی میں ادا کی۔ اس موقع پر بہت بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کا محاصرہ کررکھا تھا۔
اس ہفتے اسرائیلی حکام نے غزہ کے شہریوں کو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جبکہ بہت بڑی تعداد میں غزہ کے شہری مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں شرکت کیلئے بیت حانون بارڈر پہنچ گئے تھے۔
اس موقع پر شہر قدس کے دینی علاقے اور مسجد الاقصی کے اطراف میں صہیونی پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اور کچھ پولیس اہلکار بعض نمازیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہوتے وقت روک کر ان کی تلاشی لیتے رہے۔
یاد رہے کہ مختلف یہودی بستیوں سے آنے والے صہیونی ہر روز مسجد الاقصی پر حملے کرتے ہیں اور مسجد میں داخل ہوکر اس کے مختلف حصوں میں گردش کرتے ہیں جبکہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز انہیں سیکورٹی بھی فراہم کرتی ہیں۔
ان کے ان حملوں کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا ہے۔
599659