سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Sunday, January 08, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
66344 |
خبررساں ایجنسی شبستان نےمہدویت تخصص سنٹرکے حوالے سےنقل کیا ہے کہ حوزہ علمیہ قم کی مہدویت تخصصی سنٹرکے شعبہ تبلیغ اورروابط کی جانب سے(مہدوی تبلیغ کے موضوعات) کے موضوع پرایک نشست منعقد ہوئی ہے۔
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق مہدویت کے محقق حجۃ الاسلام والمسلمین اباذری نے مذکورہ سنٹرمیں منعقد ہونے والی اس نشست میں اس مطلب کہ دشمن شک وشبہ ایجاد کرنے کےاسلحہ سے میدان میں آیا ہوا ہے،کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ مہدویت سے مربوط موضوعات کو اس طرح بیان ہونا چاہیےکہ ہم شکوک وشبہات کا مقابلہ کرسکیں۔ عقلی بحثوں کو بیان کرتے وقت بہت گہرائی کے ساتھ سوچنا چاہیے کیونکہ ائمہ اطہارعلیہم السلام بھی گہرائی اوردقت کی تاکید فرمایا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ اس وقت تبلیغ کےمیدان میں ہمارا ایسے مخاطبین سے واسطہ ہےکہ جو شاید ہرچیز پراعتراض کرتے ہیں اسی بنا پرہمیں ہوشیاری اورایک خاص روش کے تحت کام کرنا چاہیے اورہمیں علمی انداز میں بحث کرنی چاہیے تاکہ نقصان نہ اٹھائیں۔
حجۃ الاسلام اباذری نےغیبت کے سبب کو مہدویت کی بہت سی بحثوں کی بنیاد قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ ہمیں عالمانہ اورفقیہانہ طورپرغیبت کے سبب کوبیان کرنا چاہیے۔
انہوں نےقرآن کریم میں امام مہدی علیہ السلام کی بحث کو ایک مفید ترین اورجالب ترین بحث شمارکرتے ہوئےکہا ہےکہ مختلف میدانوں میں مہدویت کا موضوع غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے تاہم ہمیں عالمانہ طریقے سے بحثوں کو بیان کرنا چاہیے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ ہم انسان اوراپنی شناخت جیسے موضوع سےغافل ہیں،درحالانکہ ہمیں اسلامی انقلاب کی ثقافتی بحثوں اوراسی طرح مہدویت سےمربوط بحثوں میں(عَرِّفْنى نَفْسَكَ) سے غفلت نہیں کرنی چاہیے ورنہ ہم نقصان اٹھائیں گے۔
599988