خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۸ فروردین ۱۳۹۶

الثلاثاء ١ رجب ١٤٣٨

Tuesday, March 28, 2017

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66350

عالم غربت سے قرب الہی کی منزل پرفائزہونے والی معصومہ
خبررساں ایجنسی شبستان: امام کی بیٹی، امام کی بہن اورامام کی پھوپھی ایسی خصوصیات ہیں کہ جو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں جمع ہیں۔ ان کا نام اپنی دادی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا ہمنام ہےاوروہ ایسی معصومہ ہیں کہ جو عالم غربت سے قرب الہی کی منزل پرفائزہوئی ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کےمطابق ایک آئیڈیل شخصیت کی خصوصیات کا جائزہ لینےکے لیےسب سے پہلےاس کی نشوونما یعنی خاندان کو دیکھا جاتا ہے۔ کیونکہ جسمانی اوراخلاقی لحاظ سےخاندان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ دوسرے مرحلے پر سماجی ماحول ہے کہ جسے حکومتی یا سماجی سرگرمیوں کےماحول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ تیسرے مرحلے پرایسی شخصیت صحیح راستے کی تلاش اوراس پرکس طرح چلنے کی کوشش کرتی ہے۔

ایسی شخصیت کہ جو اہل بیت علیہم السلام کے گھرانےمیں پیدا ہوتی ہےاس کا ایک خاص مقام ہےاورمخصوص فضائل کے علاوہ اسے بہت سے جانی خطروں کا بھی سامنا ہوگا۔ ایسے خطرے کہ جنہوں نےکئی مرتبہ اہل بیت علیہم السلام کو شہید کیا ہے۔ آپ کی نشوونما اورتربیت کا مقام امام معصوم علیہ السلام کی آغوش مبارک ہےکہ جو خالص ترین اورشفاف ترین دستورات ہیں۔ بنی عباس نےجو سماجی ماحول  بنا رکھا تھا وہ انتہائی خطرناک اورطاقت فرسا تھا۔ بالخصوص سماجی سرگرمیاں انتہائی کمزورہوچکی تھیں۔ لیکن وہ اپنے آپ کو اپنے زمانے کےامام کی نصرت کے لیےقیام کرنےکی ذمہ دارسمجھتی ہیں۔ وہ راستے کی سختی اوربیماری کو برداشت کرتی ہیں تاکہ کہیں کہ تیسرا قدم اٹھانا چاہیے۔ یہاں تک کہ تاریخ کےسخت ترین حالات اورگھٹن کےماحول میں یہ تیسرا قدم اس پہلےمراحل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والا ہے۔

راستےکی سختی اورمشقت اوربیماری ہدف تک پہنچنےمیں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے اوریہ ایک ذمہ داری کےعلاوہ ان کے حقیقی پیروکاروں کےلیے ایک درس بھی ہے۔ وہ اپنی حیات اورموت کے لیے پلاننگ کرتی ہیں اوراپنی زندگی کےلمحات کوعلم کے حصول میں خرچ کرتی ہیں۔ وہ اہل بیت علیہم السلام کی عالمہ ہیں اوران کی روایات کی راوی اورپھراس مقام پرفائزہوتی ہیں کہ ان کی اس طرح زیارت کی جاتی ہےکہ جس طرح ایک امام معصوم کی ان کی وفات کے بعد زیارت کی جاتی ہے، وہ قم میں اس دنیا سے رحلت کرنا چاہتی ہیں۔ پھربھی ایک درس اورہدایت اورذمہ داری کے سلسلےمیں ایک حرکت ہے۔ کیونکہ قم تاریخ اسلام کےمستقبل میں عظیم تاثیرایجاد کرسکتا ہے۔

انہوں نےاہل بیت علیہم السلام کےعلوم سےبخوبی استفادہ کیا ہےاوراتنی زیادہ محنت اورکوشش کی ہےکہ وہ استاد کےمقام پربیٹھ سکتی ہیں۔انہوں نےنظریاتی کلاسز سے لےکرعملی کلاسز میں شرکت کی ہے۔اپنے وقت کےامام تک پہنچنے کےلیےایک انقلاب حرکت کا آغاز۔ ان کےتمام پروگرام اپنے پیروکاروں کے لیےآئیڈیل ہیں،وہ اپنے پیروکاروں پرخصوصی عنایات کرتی ہیں۔ سارے چودہ معصومین علیہم السلام کے لیے خاص زیارت نامےہیں اورفقط دو ہستیاں ایسی ہیں کہ جو اس چیز میں ان سےملتی ہیں ان میں سے ایک حضرت عباس علیہ السلام ہیں اوردوسری ہستی کا نام حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا ہےکہ جو ان دونوں ہستیوں کے بلند مقام سےحکایت کرتا ہے۔

امام کی بیٹی، امام کی بہن اورامام کی پھوپھی،ایسی خصوصیات ہیں کہ جو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں جمع ہیں۔ ان کانام اپنی دادی محترمہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ہمنام ہےاورایسی معصومہ ہیں کہ جو عالم غربت میں قرب الہی کی منزل پرفائز ہوئی ہیں اورقرب الہی کی منزل پربھی اپنےپیروکاروں کی منتظر ہیں، جی ہاں وہ اتنی عظمت اورعزت کی مالک ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے پیروکاروں کی شفاعت کرسکتی ہیں۔ یافاطمۃ اشفعی لنا فی الجنہ۔

امین عاملی پور

600352

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

داعش کو بہت جلد شکست ہوگی : حیدرالعبادی

خبررساں ایجنسی شبستان عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہ داعش کے خلاف جنگ کے لئے امریکہ کے پاس کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے اور جیسا کہ واضح ہے، امریکی حکومت کے پاس ابھی کوئی تیارہ شدہ منصوبہ نہیں ہے۔

منتخب خبریں