خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۱۱ اردیبهشت ۱۳۹۶

الاثنين ٥ شعبان ١٤٣٨

Monday, May 01, 2017

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66356

فرانسیی پارلیمانی وفد کی صدر بشار اسد سے ملاقات
خبررساں ایجنسی شبستان:پیرس اور دمشق میں سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرکردہ رکن پارلیمنٹ تھیری ماریانی کی قیادت میں فرانسیسی پارلیمانی وفد نے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے.

شام کے صدر نے اس ملاقات میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت داعش اور فتح الشام جیسے دہشت گرد گروہوں کو چھوڑ کے تمام مسلح مخالفین سے مذاکرات اور بات چیت کے لیے تیار ہے۔
فرانسیسی اخبار لوفیگارو کے مطابق، تھیری ماریانی کے ساتھ صدر اسد سے ملاقات کرنے والے وفد میں رکن پارلیمنٹ نکولس دوئیک اور ژان لاسان بھی شامل تھے۔
توقع کی جارہی ہے کہ فرانس کا یہ تین رکنی پارلیمانی وفد لبنان بھی جائے گا جہاں وہ بیروت میں صدر مشیل عون اور وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات اور گفتگو کرے گا۔

 

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

آیت اللہ زین العابدین قربانی:

حجت الاسلام قرائتی سادہ زبان تبلیغ اسلام کے بانیوں میں سے ہیں

سماجی: ایران کے صوبہ گیلان میں نمائںدہ ولی فقیہ نے کہا حجت الاسلام قرائتی سادہ اور فنی زبان میں تبلیغ اسلام کے بانیوں میں سے ہیں۔

منتخب خبریں