سروس زبان اردو |
|
وقت : |
Monday, January 09, 2017 |
|
خبر کوڈ : |
66358 |
سیدہ رقیہ علوی:
حضرت فاطمہ معصومہ(س) صاحب کرامت اور باعظمت خاتون تھیں
سماجی: حضرت فاطمہ معصومہ(س) صاحب کرامت اور باعظمت خاتون تھیں آپ امام معصوم کی بہن اور امام معصوم کی پھوپھی ہیں آپ کی ولادت سے آپ کی شخصیت کے متعلق بتایا گیا تھا اور آپ کے وجود سے سرزمین قم مقدس ہوگئی۔
|
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ فارس میں خواتین کے دینی مدرسے میں ثقافتی امور کی انچارج نے حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم وفات کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں صاحب کرامت اور باعظمت تھیں آپ کے وجود کے برکت سے سرزمین قم بابرکت ہوگئی۔
انہوں نے مزید کہا حضرت فاطمہ معصومہ(س) کا شمار انتہائی باعظمت دینی شخصیت میں ہوتا ہے آپ کی پیدائش سے پہلے ہی آپ کے فضائل کے متعقل بتایا گیا آپ کے متعلق امام جعفر صادق(ع) فرماتے ہیں: میری اولاد میں سے ایک خاتون جس کا نام فاطمہ ہوگا اور وہ حضرت موسی(ع) کی بیٹی ہوں گی، کی رحلت شہر قم میں ہوگی کہ جن کی شفاعت سے ہمارے شیعہ بہشت میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا راوی کہتا ہے کہ جب امام جعفر صادق(ع) نے حضرت معصومہ(س) کے متعلق یہ جملے ارشاد فرمائے اس وقت حضرت موسی کاظم(ع) بھی دنیا میں نہیں آئے تھے۔
انہوں نے کہا آپ کے متعلق امام رضا(ع) فرماتے ہیں کہ جو شخص قم میں حضرت فاطمہ(س) کی زیارت کرے گا بہشت اس پر واجب ہے۔
599894