خبرگزاری شبستان

سه شنبه ۲۹ مرداد ۱۳۹۸

الثلاثاء ١٩ ذو الحجّة ١٤٤٠

Tuesday, August 20, 2019

وقت :   Monday, January 9, 2017 خبر کوڈ : 66359

ایران کے شہر بندر عباس میں مسجد علی ابن ابی طالب(ع) کا افتتاح
سماجی: ایران کے شہر بندر عباس میں توحید نامی ٹاون میں اہل سنت کی مسجد علی ابن ابی طالب(ع) کا افتتاح ہوا افتتاحی تقریب میں صوبہ ہرمزگان میں امور اہل سنت میں نمائندہ ولی فقیہ اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

خبررساں ایجنسی شبستان کے بندر عباس کے نمائندے نے صوبہ ہرمزگان میں اہل سنت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مسجد علی ابن ابی طالب 200 مربع میٹر زمین میں تعمیر کی گئی ہے۔

صوبہ ہرمزگان میں اہل سنت امور میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام محمد مریدی نے اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے دین اسلام میں مساجد کی تعمیر کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا مغرب کی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں مساجد اسلامی اقدار کی حفاظت کے مراکز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا آیات اور روایات میں آیا ہے کہ مساجد بنانے والوں کا اجر خدا کے نزدیک بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا مسجد خدا کا گھر ہے اور مساجد کو اسلامی مذاہب کے درمیان اتحاد ووحدت کی ترویج کا مرکز ہونا چاہئے کیونکہ دشمنان اسلام مسلمانوں کی وحدت سے وحشت میں مبتلا ہے اس لئے وہ ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی سازشوں میں مصروف رہے ہیں۔

600020

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز

سماجی: اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندرعباس میں 8ویں بین الاقوامی کانگریس امام سجاد(ع) کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان دانشور، علماء، مفکرین اور عمائدین شرکت کررہے ہیں۔

منتخب خبریں