خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ بهمن ۱۳۹۵

الجمعة ٢٢ ربيع الثاني ١٤٣٨

Friday, January 20, 2017

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66360

مسجد النبی پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد کی ریاض میں ہلاکت
بین الاقوامی: مسجد النبی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنانے والے دو دہشت گرد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل بوابہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں بم دھماکوں اور مسجد النبی پر حملے میں ملوث دو دہشت گرد ریاض میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے عملے نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ دونون ملزم بھاگنا چاہتے تھے اور انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوگیا لیکن بعد میں دونوں ملزم سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے بتایا کہ ان دو دہشت گردوں کے نام طایع سالم بن یسلم الصعیری اور طلال بن سمران بن صاعدی تھے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایک خودکش بمبار نے مدینہ منورہ میں مسجد النبی کے نزدیک خود کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا اس خودکش بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔

599963

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے.

منتخب خبریں