خبرگزاری شبستان

پنج شنبه ۳۱ خرداد ۱۳۹۷

الخميس ٨ شوّال ١٤٣٩

Thursday, June 21, 2018

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66363
آیت اللہ سید علی خامنہ ای:
اپنے دیرینہ ساتھی کی جدائی کا غم انتہائی تکلیف دہ ہے
سیاسی: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا مرحوم حجت الاسلام حاج شیخ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی افسوسناک خبر سنی جو میرے دیرینہ دوست اور کئی سالوں پر محیط انقلاب اسلامی کے پورے دور میں میرے قریبی شریک کار تھے۔

وہ اس پُرخطر راہ میں ڈٹے رہنے والے ایک ایسے بے مثال شخص تھے جن کا شمار ان اولین افراد میں ہوتا تھا جنہوں نے شہنشاہیت کے خلاف آواز اٹھائی اور اس راہ میں صعوبتیں اور تکلیفیں برداشت کیں۔

وہ انتہائی باہوش اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کیلئے انتہائی صمیمی دوست تھے۔

وہ اپنے ساتھیوں اور میرے لئے بہترین سہارا تھے۔ اس طولانی سفر میں اختلاف نظر ہمارے درمیان کربلا معلی سے شروع ہونے والی رفاقت میں خلل ایجاد نہ کرسکا اور کچھ خاص قوتوں کے وسوسے انہیں مجھ سے دور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ہاشمی کے چلے جانے کے بعد ان میں کسی ایسی شخصیت کو نہیں پہچانتا کہ جو اس تاریخ ساز دور کے نشیب و فراز میں اس قدر دراز مدت پر محیط تجربات میں میرے ساتھ شریک ہو۔ اب جبکہ یہ کہن سال مجاہد مختلف میدانوں میں اپنی انتھک کوششوں کے زاد راہ کے ہمراہ خدا کے محضر میں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں خدمت کرنے والے سب افراد کی آخری منزل یہی ہے۔

میں تہہ دل سے مرحوم کیلئے غفران اور رحمت الہی کا طلب گار ہوں اور ان کی اہلیہ محترمہ، ان کی اولاد، ان کے بھائیوں اور دیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

600232

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

علی اکبر ولایتی:

خطے میں ایران کےمقابلے میں امریکہ کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے

خبررساں ایجنسی شبستان: بین الاقوامی امورمیں قائد انقلاب اسلامی کے مشیر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے پرمبنی سو افراد کے خط کےبارے میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے کسی کو وکالت نامہ نہیں دیا ہوا ہے اورایرانی عوام سرتسلیم خم نہیں ہوگی۔

منتخب خبریں