خبرگزاری شبستان

جمعه ۱ بهمن ۱۳۹۵

الجمعة ٢٢ ربيع الثاني ١٤٣٨

Friday, January 20, 2017

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66365
آیت اللہ نوری ہمدانی:
ملت ایران کیلئے آیت اللہ ہاشمی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں
سماجی: ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے آیت اللہ ہاشی رفسنجانی کی رحلت پر اپنے تعزیتی پیغام میں ملت ایران کیلئے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم          انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم مجاہد آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کی خبر سن کو بہت دکھ ہوا۔

انقلاب اسلامی کیلئے انہوں نے بہت زیادہ زحمتیں برداشت کیں۔ وہ امام خمینی(رہ) کے انتہائی قریبی ساتھی تھے اور مختلف پوسٹوں پر ان کی ملت ایران کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

وہ اپنی عمر کے آخری لمحات تک انقلاب اسلامی، امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کے وفادار ساتھی تھے۔ میں نے خود نزدیک سے شہنشاہیت کے خلاف ان کے جہاد کو دیکھا آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔

ملت ایران ان کی تشییع جنازہ اور مجالس ترحیم میں بھرپور شرکت کرکے ایک بار اتحاد و وحدت کے ذریعے دشمنان انقلاب اسلامی اور اختلافات ایجاد کرنے والوں کو مایوس کرے گی۔

میں اس عالم مجاہد کی رحلت پر امام زمانہ(عج)، رہبر انقلاب اسلامی، دینی مدارس، مرحوم کے اہل خانہ اور ملت ایران کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

600418

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

تہران کی مرکزی نمازجمعہ کے خطبے

خبررساں ایجنسی شبستان تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں کہا کہ بحرینی عوام آزادی اور جمہوریت چاہتے ہیں جو ان کا جائزمطالبہ ہے لیکن بحرین پر مسلط پٹھو حکومت بحرینی عوام کی آزادی کی خواہش اور امنگوں کو کچل دینا چاہتی ہے.

منتخب خبریں