خبرگزاری شبستان

دوشنبه ۲ اسفند ۱۳۹۵

الاثنين ٢٤ جمادى الأولى ١٤٣٨

Monday, February 20, 2017

وقت :   Monday, January 09, 2017 خبر کوڈ : 66366

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی پڑھائیں گے
سیاسی: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی میت پر نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا جسد خاکی حسینیہ جماران میں رکھا گیا ہے جہاں پر ایرانی عوام اور حکومتی شخصیات انہیں خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔

10 جنوری 2017 کو تہران یونیورسٹی سے ان کی تشییع جنازہ ہوگی اور ان کی میت کو تدفین کیلئے بہشت زہرا حرم امام خمینی میں منتقل کردیا جائے گا جہاں پر انہیں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(رہ) کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان کی میت پر نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای پڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔

ان کی عمر 82 سال تھی اور ان کا شمار بانی انقلاب اسلامی امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

600428

تبصرے

نام :
ایمیل:(اختیاری)
رائے ٹیکسٹ:
ارسال

تبصرے

سروس کی خبروں کی سرخیاں

سپاہ پاسداران کی زمینی مشقوں کا آغاز

خبررساں ایجنسی شبستان فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں، فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو مرصاد نامی جدید ترین اسمارٹ اور گائیڈڈ میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جارہاہےپیامبر اعظم گیارہ فوجی مشقیں مرکزی ایران کے صحرائی علاقے میں بدھ تک جاری رہیں گی، جن کے دوران سپاہ کی بری فوج کے مختلف یونٹ فرضی دشمن کے خلاف انٹیلی جینس کارروائیاں بھی انجام دیں گے۔ اس دوران بیرونی دشمن کے ہر ممکنہ حملے سے نمٹنے کی غرض سے بری فوج کی توانائیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

منتخب خبریں